پی ڈی ایم نے میونسپل کارپوریشن کا مئیر مشترکہ طور پر نامزد کرنے کا اعلان کر دیا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر (پونچھ)اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر (پونچھ) نے میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کا میئر مشترکہ طور پر بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سردار طاہر انور ایڈووکیٹ ، سردار اعجاز یوسف ایڈووکیٹ ، سردار عابد حسین عابد ایڈووکیٹ ، نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل دونوں جماعتوں کے درمیان کچھ باتیں طے ہوئی تھیں جس پر ہم آج بھی قائم ہیں۔ انہوں نے مشترکہ اعلان کیا کہ ہمارے پاس ممبران پورے ہیں۔مئیر کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا لیکن جو بھی ہو گا مشترکہ ہو گا اور سیاسی کارکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممبران کے ساتھ بھی ہم رابطے میں ہیں اور ہمارے پاس ممبران کی تعداد پوری ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں سے ہم رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا عمل 15 دسمبر تک مکمل ہو جائے گا لیکن شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں