پی ڈی اے کے آفیشل فیس بک پیچ پر ملازمین کی جانب سے متنازعہ بیان جاری

راولاکوٹ ( سوشل میڈیا رپورٹ)پرل ڈویلمنٹ اتھارٹی( پی ڈی اے )کے ہڑتالی ملازمین نے ادارہ کے آفیشل فیس بک پیچ پر ایک بیان جاری کیا ہے کہ ادارہ کے چیئرمین ارشد نیازی نے معزز سپریم کورٹ کی آڑ میں چھوٹاگلہ/بنجونسہ جھیل کے انٹری پوائنٹ پر غیر قانونی چونگی قائم کرکے ادارہ ترقیات پرل, پونچھ, چھوٹاگلہ/بنجونسہ اور جنڈالی کو بدنام کرانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صَرف کر دیں. انکے اس اقدام سے پی ڈی اے کا کوئی تعلق نہیں ہے. یہ کارنامہ انکی اپنی ذات اور شخصیت کی عکاسی کرتا ہے.اس سے قبل بھی موصوف نے غیر قانونی طور پر جائیداد کا این او سی (NOC) وغیرہ اپنے ذاتی لیٹر پیڈ پر جاری کرنے کی کوشش کی جسے سنیئر سول جج کی عدالت نے پذیرائی نہیں بخشی، ملازمین نے مزید کہا کہ غیر قانونی چونگی قائم کرکے چیئرمین پی ڈی اے نے راولاکوٹ اور پونچھ سے سیاحوں کو بدظن کرنے کی جو کوشش کی ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے. ایسے لوگ بعض اوقات اسی طرح کے اقدامات سرانجام دیتے ہیں جسکی وجہ سے ہمارے علاقے کا کلچر بدنام ہوتا ہے. متعلقہ ادارے اس غیر قانونی دھندے کا نوٹس لیں اور ملوث شخص کے خلاف تادیبی اور انضباطی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ کسی کو بھی پونچھ اور پی ڈی اے کو بدنام کرنے کی جرات نہ ہو، .واضع رہے کہ عیدالاضحٰی کے بعد دفاتر کھلنے پر پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے گزشتہ روز جمعرات کو احتجاجی دھرنے کا تسلسل جاری رکھا ، پی ڈی اے کے احتجاجی دھرنے میں الخدمت فاو ¿نڈیشن پونچھ کے صدر خالد نثار, سابق صدر معلم اور ماہر مضمون سردار عارف, امریکن نیشنل انجینئر خالد خان اور سردار بشارت نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عجیب حکمران اور ذمہ داران اس ملک کے اعلٰی عہدوں پر براجمان ہیں جنہوں نے ملک کو تباہی و بربادی کے آخری دھانے پر پہنچا دیا ہے اور پی ڈی اے جیسے اہم ادارہ کو برباد کر کے رکھ دیاہے. ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ادارہ تو بنا دیا گیا مگر ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیلئے نہ تو وسائل مہیا کئے اور نہ ہی قانون سازی کے ذریعے اختیارات دیئے گئے. ادارہ کے فیصلہ کرنے والے فورمز, بورڈ, الاٹمنٹ کمیٹی اور چیئرمین کی تعیناتی میرٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر ہونی چاہیئے. اگر اسی طرح سے نااہل افراد اداروں کے ذمہ دار بنائے جاتے رہے تو اس سے بھی زیادہ خراب حالات کا سامنا کرنا پڑیگا.سردار خالد محمود نے کہا کہ اسکے ذمہ دار یہاں کے منتخب نمائندے بھی ہیں اور انکا انتخاب کرتے ہوئے بھی رشتہ تعلق کے بجائے انکی کاردکردگی اور اہلیت کو مدنظر رکھنا چاہئے، مقررین نے کہا کہ پی ڈی اے ملازمین کے مطالبات درست اور بنیادی ہیں. جس ادارہ کے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی سہولت میسر نہ ہو تو وہ کسطرح اپنا کام کر سکے گا. پی ڈی اے کے آفیسران فیاض نقی, طارق محبوب, اجمل برکت اور فیاض خان نے کہا کہ یہ تاریخ کا منفرد واقع ہیکہ کسی ملک کے ادارہ کے ملازمین عید کے روز بھی سراپا احتجاج ہیں اور عید کے یہ پ ±ر مسرت لمحات اپنے گھر والوں کیساتھ گزارنے کے بجائے ہڑتالی کیمپ میں رہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں