پی ڈی اے کے ملازمین نے عیدالاضحٰی بھی احتجاجی کیمپ میں منائی

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) ترقیاتی ادارہ (پی ڈی اے) راولاکوٹ کے ملازمین نے عیدالاضحٰی بھی اھتجاجی کیمپ میں منائی،یہ ملازمین گذشتہ 52 دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال پر ہیں .ان کے مطالبات میں تنخواہوں کی ادائیگی اور پنشن کے معاملات یکسو کرنا اور اس کے لیے فنڈز مختص کرنا شامل ہیں.یہ مسلہ ایک عرصے سے چلا آرہا ہے کہ حکومت ترقیاتی اداروں کو اپنے فنڈز خود پیدا کرنے کے لیے کہہ رہی ہے لیکن ترقیاتی اداروں کے پاس بقول ان کے وسائل کی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکتے.گذشتہ سال بھی اسی ادارے کے ملازمین نے ہڑتال کی تھی تو وقتی طور پر یہ مسلہ حل کر لیا گیا تھا لیکن اس کا کوئی مستقل حل نہیں نکل سکا جس کی وجہ سے ان ملازمین نےآئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل ہڑتالی کا آغاز کیا تھا کہ شاید بجٹ میں انہیں کوئی ریلیف مل سکے لیکن ایسا نہ ہو سکا.مذاکرات سیکرٹری حکومت کی سطع کے دو بار ہو چکے ہیں لیکن یہ مسلہ حل نہ ہو سکا اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ملازمین نے عیدالاضحٰی بھی اسی احتجاجی کیمپ میں منائی جہاں ملازمین تنظیموں اور دیگر افراد نے بھی ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.ایپکا کے ضلعی صدر آصف حنیف نے شرکاء دھرنا سے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ملازمین کا مسلہ فی الفور حل کرے،اگر حکومت یہ مسلہ حل نہیں کرتی تو دیگر اداروں کے ملازمین ایپکا کے پلیٹ فارم سے احتجاج کا حصہ بن سکتے ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں