پی ڈی اے کے نئے چئیرمین کی تعیناتی،ملازمین 96 دنوں سے ہڑتال پر ہیں

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)حکومت آزادکشمیر نے عامر جمیل کو چیئرمین پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے ) راولاکوٹ تعینات کر دیا ۔ اس سلسلہ میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پی ڈی اے کے سابق چئیرمین ارشد نیازی نے قبل ازیں وزیر اعظم پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا .ادھر پی ڈی اے کے ملازمین بھی گذشتہ 96 دنوں سے ہڑتال پر ہیں .ایسے حالات میں نئے چئیرمین کی تعیناتی کس حد تک موثر ہو سکتی ہے یہ آنے والے حالات ہی بتا سکیں گے.پی ڈی اے کے ملازمین میں سے بعض نے سوشل میڈیا پر نئے چئیرمین کو مبارکباد دی ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں