چوہدری انوارلحق وزیراعظم آزاد حکومت منتخب

مظفرآباد(دھرتی نیوز ) سابق اسپیکر آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلا مقابلہ وزیراعظم منتخب ہو گے ہیں۔ ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ہیں۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ دو سالوں کے دوران یہ تیسرے وزیراعظم ہین۔ 02 سال پہلے ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کامیابی حاصل کی تھی اور پارٹی کی مرکزی قیادت نے عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم نامزد کیا تھا لیکن گزشتہ سال اپریل میں ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی اور سنئیر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس کو وزیر بنا دیا گیا۔ ایک سال بعد اس مہینے کے شروع میں انہیں عدالت عالیہ نے توہین عدالت کے الزام میں وزیر اعظم کے منصب سے ہٹا دیا جس کے بعد پارٹی کے سنیئر رہنما اور وزیر حکومت خواجہ فاروق نے وزیر اعطم کا چارج سنبھال لیا تھا۔اب ایک عذاب شکن مراحل سے گزرتے کے بعد چوہدری انوارلحق کو وزیراعظم آزاد حکومت بنا دیا گیا۔ انہیں ایوان میں پی پی پی اور ن لیگ کی بھی حمایت حاصل ہے۔اسپیکر اور کابینہ کا اعلان بھی آج ہی کر دیا جائے گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں