چکسواری ، توہین رسالت پر مبنی پوسٹ لگانے والا نوجوان قتل

میرپور(صباح نیوز) تھانہ چکسواری کے ایریا بارواں میں تین نوجوانوں نے فائرنگ کرکے مبینہ طور پر توہین رسالت پر مبنی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے نوجوان سفیان کو قتل کرکے ملزمان نے از خود آلہ قتل سمیت گرفتاری پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول سفیان ولد اعجاز نامی نوجوان نے دو سال قبل توہین رسالت پر مبنی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جسے ایف آئی اے نے مقامی پولیس کی مدد سے گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ اندراج کے بعد جیل بھیج دیا تھا۔ ملزم کو چھ ماہ بعد اڈیالہ جیل سے ضمانت ملی تھی، پولیس کے مطابق ملزمان آصف ولد عارف راحیل اور عطا الرحمن ولدحبیب الرحمن نے قتل کے بعد دو پستولوں سمیت تھانہ میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں