چیئرمین احتساب بیورو کی صدر سے ملاقات ،رپورٹ پیش کی

اسلام آباد (دھرتی نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین احتساب بیورو آزاد جموں وکشمیر سردار نعیم احمد شیراز کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی.اس موقع پر چیئرمین احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو احتساب بیورو کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر چیئرمین احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز سے ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں احتساب بیورو کا کردار موثر ہونا چاہیے اور احتساب ایکٹ میں نے 2001ء میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سے پاس کرایا تھا جب میں وزیر اعظم تھا اور آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس کی حمایت کی تھی اگرچہ اُس وقت مجھ پر بڑا دباؤ تھا کہ پاکستان کے نیب کا دائرہ کار آزادکشمیر میں بڑھایا جانا چاہیے،لیکن میں نے آزادکشمیر میں احتساب بیورو کو مضبوط بنایا۔اگرچہ بعد میں آنے والی حکومتوں نے اس کے دانت نکالے لیکن اب ہماری کوشش ہے اسے اصل حالت میں بحال کیا جائے تاکہ احتساب بیورو صحیح انداز میں کام کر سکے اس سلسلے میں کیبنٹ کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے اور ایک متوازن صورتحال پیدا کی جائے گی۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نظام حکومت میں شفاف اور موثر احتساب کا قائل ہوں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں