ڈاکٹر نسیم حسرت کی تدفین ،محکمہ صحت عامہ کا پانچ روزہ سوگ کا اعلان

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) ڈاٸریکٹر Centers for Disease Control(سی ڈی سی) محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر نسیم حسرت قاضی اچانک حرکت قلب بند ہو نے سے انتقال گئے.وہ ایک دن پہلے ہی مظفراباد سے گھر آئے تھے.اتوار کی صبح انہیں نماز فجر کے بعد دل کی تکلیف ہوئی .انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ پہنچایا گیا لیکن وہ انتقال کر گے. انہیں اتوار کو ان کے آبائی گاوں میں أہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گی.نماز جنازہ عیدگاہ دریک کے مقام پر ادا کی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات،ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت کےملازمین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی .مرحوم کا تعلق راولاکوٹ کے علاقے چہڑھ سے تھا مرحوم اعلی اوصاف کے حامل انسان تھے . ڈاکٹر نسیم حسرت قاضی مختلف طبی مراکز میں ایڈمنسٹریٹر کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ طویل مدت تک اے ۔جے کے سی ایم ایچ راولاکوٹ میں بطور ایڈیشنل میڈیکل سپرینٹنڈنٹ اور میڈیکل سپرینٹنڈنٹ خدمات سرانجام دیں. مو جودہ وقت وہ ڈائریکٹر Centers for Disease Control کے عہدے پرفائز تھے. نماز جنازہ کے اجتماع سے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر أفتاب خان،کمانڈنٹ آفیسر سی ایم ایچ نصیر عباسی، امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود،سابق امیر اعجاز افضل خان و دیگر نے ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔محکمہ صحت عامہ نے ان کی وفات پر پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں