ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٓفیسر(نسواں)کے عہدے پر جھگڑا،دنوں آفیسرز معطل

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں) راولاکوٹ کے عہدے پر اپنا حق جتانے اور براجمان رہنے کا دعویٰ کرنے والی دنوں افیسرز محترمہ جمیلہ اختر اور شہنازاخترکو فوری طور پر سروس سے معطل کرتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری کے عہدے کے ایک آفیسر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٓفیسر(نسواں) راولاکوٹ کے عہدے پر پہلے شہنازاختر جو آج کل پرنسپل گرلز ہائر سکنڈری اسکول چڑالہ ہیں اس عہدے پر فائز تھیں جنہیں بعد ازاں ڈی ای او کے عہدے سے ہٹایا گیا تو انہیں نے اس تقرری کو عدالت میں چلنچ کر دیا جہاں سے ان کے خلاف فیصلہ ہو گیا،اسی دوران جمیلہ اختر کو ان کی جگہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کیا گیا تو انہوں نے بھی حکم امتناعی حاصل کر لیا۔اس دوران دونوں آفیسرزکے درمیان کئی مرتبہ تلغ کلامی بھی ہوئی اور زبردستی اس عہدے پر قابض ہونے کی کوشش کی۔چند دن قبل دفتر میں استعمال ہونے والے بجلی کے ہیٹر کی ملکیت پر دنوں کے درمیان تلغ کلامی ہوئے اور نوبت ہتھا پائی تک پہنچ گئی جس کی رپورٹ ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز (نسواں) محترمہ ریحانہ شاہ محمد نے احکام بالا کو بھیجی جس کے دنوں آفیسرز کو معطل کرتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری برائے سیکرٹریٹ ایلیمنٹری و سکنڈری اسکولز قاضی عنایت علی کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے رپورٹ کرنے کے لیے کہا ہے تا کہ مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں