ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن راولاکوٹ فٹ بال کپ کا فائنل پیر کو ہو گا

راولاکوٹ (سپورٹس رپورٹر) صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن راولاکوٹ فٹ بال کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جمخانہ دوارندی نے سیون سٹار چھوٹا گلہ کو پلنٹی ککس میں ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔قبل ازیں مقررہ اوور میں میچ صفر،صفر سے برابر رہا۔دوسرا سیمی فائنل نیشنل سٹرائیکر کھڑک اور پرل الیون دریک کے مابین ہوا جو پہلے سیمی فائنل کی طرح مقررہ وقت میں برابر رہا تاہم پلنٹی ککس پر پرل الیون دریک نے نیشنل سٹرائیکر کھڑک کو ہرا دیا اور خود فاینل کھیلنے کا اعزاز پایا۔ اس طرح جمخانہ دوارندی اور پرل الیون دریک کے مابین فائنل مقابلہ آج پیر کو گیارہ بجے صابر شہید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں