کامیاب مذاکرات ،گوئیں نالہ روڈ ٹریفک کے لیے بحال

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) پلندری کی ضلعی انتظامیہ نے گذز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کر کے راولاکوٹ سے راولپنڈی جانے والی شاہراہ جو گزشتہ رات گوئیں نالہ کے قریب سے بند کر دی گئی تھی ٹریفک کے لیے بحال کر دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پلندری ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق پڑتال کرنے والوں کا موقف تھا کہ ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ ہڑتال کے باعث تین دن سے بند ہے جس سے بڑی تعداد میں مال بردار گے گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ گوئیں نالہ روڈ کی بندش کے باعث اس شاہرہ سے سفر کرنے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اب یہ سڑک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں