کراچی، ڈاکٹر محمد صغیر خان کو یارک شائر ادبی فورم ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی (دھرتی نیوز) کراچی میں منعقدہ پندرویں عالمی اردو کانفرنس میں راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف ادیب، شاعر اور دانشور ڈاکٹر محمد صغیر خان کویارک شائر ادبی فورم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہر سال یارک شائر ادبی فورم کی جانب سے دو ایوارڈ ملک کے معروف ادیبوں، شاعروں کو ان کی اعلی ادبی و علمی خدمات پر دئیے جاتے ہیں جس کے ساتھ پچاس ہزار کی رقم بھی ہوتی ہے۔پندرویں ایوارڈ کے لیے معروف ادیب اور فکشن رائٹر اسد محمد خان کو منتخب کیا گیا،ان کے ہمراہ جس شخصیت کا اس ایوارڈ کے لیے انتخاب ہوا وہ راولاکوٹ کے ڈاکٹر محمد صغیر خان ہیں۔ ڈاکٹر محمد صغیر خان کی علمی، ادبی اور تحقیقی اعتبار سے بڑی خدمات ہیں۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔وہ موجودہ وقت شعبہ تدریس سے منسلک ہیں اور گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج راولاکوٹ کے پرنسپل ہیں۔انہوں نے اردو اور پہاڑی زبانوں میں 13 کتابیں تخلیق کی ہیں۔ یہ ایوارڈ ملنے پر انہوں نے کہا کہ کہ وہ یہ ایوارڈ دھرتی ماں کشمیر کے نام کرتے ہیں،وہ میری شان ہے آن ہے میری پہچان ہے۔اس اعلان کے ساتھ ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور حاضرین کانفرنس کو مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت مانگنے پر انسانوں پر ہونے والے مظالم یاد آ گئے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہوئی۔واضح رہے کہ یہ کانفرانس ہر سال منعقد ہوتی ہے۔پہلی مرتبہ اس کانفرنس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت پر مبنی قرار داد بھی منظور کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں