کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا

لاہور(اے ایف بی)کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا۔کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی۔ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ عید الضحیٰ کے بعد ہوگی جبکہ کے پی ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز جموں جانباز ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کر کرٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کا این او سی جاری کردیا ہے۔کشمیر پریمئیر لیگ کی ٹیمیں:جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں