کیپٹن حسین خان شہید کی برسی،اہم شخصیات کی شرکت

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز ) تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو کیپٹن حسین خان شہید کی برسی جمعہ کو منائی گئی. آزاد کشمیر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید اعظم کے مزار کو سلامی دی جس کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کی صدارت سابق امیدوار حلقہ ایل اے 20 پونچھ 3 سردار خطاب اعظم نے کی. مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی سابق صدر وزیراعظم آزاد کشمیر الحاج سردار محمد یعقوب خان تھے، دیگر مہمانانِ گرامی میں ADC پونچھ میجر سردار ناصر، DSP محترمہ جبین کوثر، اور دیگر شامل تھے، جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کے فرائض قاری القرا عامر شفیق نے سر انجام دیئے،قاری عامر شفیق نے تلاوت فرمائی اور ترجمہ بیان کیا۔ مقررین نے تقریب میں اپنے اندازمیں بہترین موقف پیش کیا۔اس موقع پرتحریک آزادی کشمیرکے حوالے سے رسالہ”عسکری انقلاب“کی اشاعت کاباضابطہ افتتاح بھی کیاگیاجوچھپ کرمنظرعام پرآچکاہے۔رسالہ کی رونمائی سردارخطاب اعظم نے کی جبکہ مہمان خصوصی کورسالہ پیش کیاگیا۔ سردار خطاب اعظم خان اور الحاج سردار محمد یعقوب خان نے اپنی تقاریر میں مزار شہید کی تعمیر اور سڑک کی جلد تعمیر کی عوام کو یقین دہانی کروائی، دیگر مقررین میں ADC میجر ناصر، DSP جبین کوثر، پارون الرشید، آفتاب حسرت ایڈووکیٹ، بلال رشید ایڈووکیٹ بلال شکیل ایڈووکیٹ، سردار افتخار ایڈووکیٹ، نعت گو ارشد کمال، نعت گو ایان صادق، حافظ عرفان، پروفیسر (ریٹائر) امتیاز، زاہد حسین،وانیہ مقصود (انگریزی زبان میں تقریر) حیا منظور، منزہ اسلم نعت گو، سابق ایس پی محمد اشرف، میاں خضر حیات اسلام آباد، حسنین امتیاز، عبدالرحیم قادری، رمیسہ ایوب، ہارون الرشید،شامل ہیں، پروگرام کے اختتام پر غازی کشمیر سیکٹر کمانڈر باخ جہاد 1947حضرت پیر اصغر علی شاہ کے پوتے خضرت پیر لیاقت حسین شاہ نے رقت انگیز دعا کروائی۔تقریب کے انتظامات حسب روایت ورثاء کیپٹن حسین خان شہیدنے کررکھی تھی جس کی سربراہی سردارایوب خان کررہے تھے۔اس موقع پربڑی تعدادمیں لوگوں نے تقریب میں شرکت کی اورمیگزین کی اشاعت کوسراہا۔ضلعی انتظامیہ نے میوزیم کی تعمیراورکیپٹن حسین خان شہیدکے زیراستعمال اشیاء کی تذئین وآرائش میں دلچسپی کااظہارکرتے ہوئے اس کے لئے حکمت عملی طے،اس موقع پراے ڈی سی میجرناصرخان نے میوزیم کادورہ کیااورکیپٹن حسین خان شہیدکی وردی ملاحظہ کی اوردیگرسرگرمیوں کابھی تفصیلی جائزہ لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں