ہائیڈل کے منصوبوں کی تکمیل سے معاشی ترقی و خوشحالی لا سکتے ہیں،وزیر اعظم

مظفرآباد (پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ہائیڈل کا وسیع پوٹینشل موجو د ہے۔ ہمیں ہائیڈل کے منصوبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہائیڈل کے منصوبوں کی تکمیل سے ہم ملک میں معاشی ترقی و خوشحالی لا سکتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں بیورو کریسی کا کردار ہمیشہ کلیدی ہوتا ہے۔ تحریک آزادی کشمیر ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہندوستان اب زیادہ دیر کشمیریوں پر اپنا غاصبانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔ ہندوستان کے اندر بھی بہت تحریکیں شروع ہو چکی ہیں۔ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے منگل کے روز سٹاف کالج اسلام آباد کے 59ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے 32رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وفد کے سربراہ،اکیڈمی کے پرنسپل انوار الحق نے وزیرا عظم کا وفد کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ وفد میں واپڈا کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے آٖفیسران موجود تھے۔ وفد سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں بیوروکریسی کا کلیدی کردار وہوتا ہے۔ بیوروکریسی کسی بھی ریاست کی پالیسی سازی میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری منزل ہے۔ معاشی طور پر مضبوط و مستحکم پاکستان ہی ہماری منزل ہے۔ اس وقت ملک میں ڈیمزبنانے کی ضرورت ہے۔منگلا ڈیم کے متاثرین نے اپنے آباؤ اجداد کی قبریں تک قربان کر دی ہیں۔ کشمیری پاکستان کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے آفیسران پاکستان میں خدمات سرانجام دیں اور پاکستا ن کے آفیسران آزادکشمیر میں خدمات سرانجام دیں تاکہ آزادکشمیر اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ آخر میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وفد کے سربراہ کو شیلڈ بھی دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں