ہائی کورٹ نے چئیرمین پی ڈی اے عامر جمیل کی تقرری معطل کر دی

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز ) آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ سرکٹ راولاکوٹ نے چیئر مین پی ڈی اے عامر جمیل کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے لارچر بنچ کے لیے آئندہ تاریخ سماعت یکم ستمبرمقرر کی ہے ، نئے چیئر مین کی تقرری ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی ، فی الوقت وہ دفتر میں حاضر بھی نہیں ہوئے تھے ، ان کے خلاف ہائی کورٹ سرکٹ بنچ راولاکوٹ میں راشد افراز نے ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ موجودہ چیئر مین کی تقرری جن قواعد و ضوابط کے مطابق ہوئی ہے وہ اس پر پورا نہیں اترتے کیوں کہ چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انتخابی شیڈول کا اعلان کر رکھا تھا اور تبادلوں اور تقرریوں پر بھی پابندی عائد تھی لیکن حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سے نرمی لئے بغیر ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جو کہ صریحاً ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی ، لہٰذا تقرری منسوخ کی جائے ،رٹ پٹیشن کی سماعت جسٹس سردار اعجاز خان نے کی جبکہ پٹیشنر کی طرف سے سردار بلال شکیل ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں