ہائی کورٹ کا حکومت کو ڈاکٹرز کے مطالبات ایک ماہ تک حل کرنے کا حکم ، ہڑتال ختم کر دی گئی

مظفرآباد (دھرتی نیوز)آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کے لارجر بنچ میں آزاد کشمیر بھر میں جاری ڈاکٹرز کی ہڑتال سے متعلق سماعت ہوئی۔جائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے چیئرمین جائنٹ ایکشن کمیٹی ڈاکٹر واجد علی خان ، ڈاکٹر بشارت حیات ،ڈاکٹر وقار اشرف بٹ ڈاکٹر بلال احمد اور ڈاکٹر راجہ گلفراز عدالت میں پیش ہوئے ۔ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر حکومت کو ڈاکٹرز کی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ تحریری ماہدہ پر عمل درآمد کے لئے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیا اور ہدایت کی کہ حکومت ایک ماہ میں معاملات یکسو کر کے رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کرے۔ ڈاکٹرز جائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آزاد کشمیر بھر میں OPD سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔ائندہ تاریخ سماعت 2ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں