ہجیرہ، لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ

ہجیرہ/تیتری نوٹ (ملک ذوالفقار سے) بھارت نے جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے، یہ فائرنگ ایل او سی کراسنگ پوائنٹ، تیتری نوٹ اور ملحقہ علاقوں میں کی گئی، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، منگل او ربدھ کی درمیانی شب کی گئی فائرنگ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل کیا، ادھر مقامی لوگوں نے بھارت کی طرف سے معاہدہ کی خلاف ورزی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی خلاف ورزیو ں کا نوٹس لیا جائے اور بھارت کو معاہدہ پر مکمل عمل درآمد کا پابند بنایا جائے، بھارتی دہشت گردی سے علاقہ مکینوں کا پہلے ہی بہت جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے اس لئے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی کارروائی کا تدارک ناگزیر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں