“ہم تجھے بھولے نہیں ” کی تقریب رونمائی کا اہتمام

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)تین سال قبل محکمہ پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے نوجوان ذولفقار حفیظ (مرحوم)عرف متا کی یاد میں ان کے ورثاء کی جانب سے مرحوم کے قریبی حلقہ احباب کے تاثرات پر مبنی کتاب “ہم تجھے بھولے نہیں ” کی تقریب رونمائی کا انعقاد کوئیاں گیسٹ ہاؤس میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق صدر و وزیراعظم و ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان تھے۔جبکہ صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر پونچھ کے صدر سردار عامر خورشید نے کی۔ دیگر مقررین میں عبد الرزاق خان،سنئیر نائب صدرانجمن تاجران چک بازار،تنویر اسلم۔سردارقیوم افسر(سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی)،سردار عامر خورشید (صدر پی پی پی آزاد کشمیر پونچھ)سردارامجد یعقوب ایڈووکیٹ،الیاس جنڈالوی،محمد امین خان اور دیگر شامل تھے۔ کتاب “ہم تجھے بھولے نہیں ” میں 62 سے زائد ایسے لوگوں کے تاثرات شامل کیے گے ہیں جو کسی نہ کسی حوالے سے مرحوم کی زندگی کے قریب رہے۔ تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم کی مختصر زندگی کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے انہیں ایک بہترین انسان قرار دیا اور کہا وہ ایک اسپورٹس مین،سماجی کارکن اور بہترین پولیس اہلکار تھا۔ کینسر جیسے موذی مرض سے بھر پور مقابلہ کیا اور آخری وقت تک ہمت نہیں ہاری۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے مرحوم کی خدماتِ کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ جب کبھی مجھے موقع ملا مرحوم کے نام سے منسوب کھیل کا میدان بنایا جائے گا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال چک میں کینسر کا شعبہ قائم کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتامی خطاب میں صدر تقریب سردار عامر خورشید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عوامی مطالبات کی حمایت کی۔ تقریب کے اختتام پر ان لوگوں کو شیلڈز دی گئیں جنہوں نے مرحوم کی بیماری کے دوران کسی نہ کسی حوالے سے ان کی مدد کی اور فیملی کی حوصلہ افزائی کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں