ہڑتال ختم،ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو لے کر چھ روز سے کیے جانے والے احتجاج کے شرکاء کی جانب سے روڈ کھولے جانے کے مطالبات کو نہ ماننے پر گزشتہ رات ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا تھا تاہم اب خود ہی احتجاجی مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔قبل ازیں گزشتہ رات کو کمشنر پونچھ اور ڈی آئی جی پونچھ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے اور یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں کچھ کمی کرنے کے لیے پوری کوشش کریں گے لیکن مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لکھ کر دیا جائے کہ لوڈ شیڈنگ صفر کر دی جائے گی جس کے بعد بدھ کو پولیس کی بڑی نفری ٹائیں ڈھلکوٹ تعینات کر دی گئی تھی۔ بعد ازاں کچھ مقامی معززین نے بدھ کی دوپہر ڈیڑھ بجے کا وقت لیا تھا کہ ہم مشاورت کے بعد کچھ دنوں کے لیے دھرنا موخر کر دیں گے۔ وقت مقرر ہ پر مظاہرین نے مشاورت کے بعد ہڑتال موخر کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر پونچھ نے تصدیق کی ہے کہ ہڑتال ختم کر دی گئی اور اب ٹریفک بحال کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ہڑتال کے باعث پبلک سروس گاڑیاں متبادل روٹس استعمال کر رہی ہیں لیکن ایک سو کے قریب مال بردار گاڑیاں جن پر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور قربانی کے جانور لوڈ کیے گے ہیں پھنس کر رہ گے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں