یونین کونسل بنجوسہ حسین کوٹ کی ایک وارڈ میںامیدوار کی وفات کے بعد انتخابی سرگرمیاں معطل

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ریٹرننگ آفیسرتحصیل راولاکوٹ ضلع پونچھ کی جانب سے مسٹر ساجد علی سلیم ولد محمد سلیم خان ساکن ہاڑی منجہاڑی تحصیل راولاکوٹ ضلع پونچھ امیدوار برائے ممبر یونین کونسل بنجوسہ حسین کوٹ وارڈ بالو ہا ہاڑی منجہاڑی کی وفات کے باعث مذکورہ وارڈ کی حد تک الیکشن کی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے متعلقہ وارڈ کی حد تک ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ الیکشن کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں تاہم ضلع کونسل کے الیکشن کے لیے مذکورہ وارڈ میں سرگرمیاں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ مذکورہ وارڈ کے ضمنی الیکشن کے لیے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔یہ بات ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے.
Load/Hide Comments