یوٹا،حریت رہنماءیاسین ملک کی تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری،سول سوسائٹی ، پروفیسرز ،طلباء کو بریفنگ

یوٹا،امریکہ(دھرتی نیوز)امریکی ریاست یوٹا میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ایڈووکیٹ کی سول سوسائٹی ، پروفیسرز ،طلباء کے ساتھ بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پابند سلاسل جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کے فیصلے اورعمر قید کی سزا کے خلاف دیگر جعلی اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کی پیروی نہ کرنے بھارتی حکومت کا اجازت نہ دینے پر 22 جولائی سے تہاڑ جیل میں یاسین ملک کی تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بریفنگ دی،انہوں نے اقوام عالم ،انسانی حقوق کی تنظمیوں، دانشوروں، صحافیوں، ادیبوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آذادی اور امن کے سفیر یاسین ملک کی زندگی کے تحفظ اور ان کی رہائی کے لیے اپنا کردارادا کریں، یاسین ملک نہ صرف کشمیر ی قوم کی آذادی کی علامت ھے بلکہ بھارت اور پاکستان کی سول سو سائٹی،سیاسی قوتوں، صحافیوں دانشوروں کے درمیان امن اورآزادی کا پل بھی ہے.یاسین ملک نے اپنی قومی آزادی اور بر صغیر کے امن کے لیے ساری زندگی جدوجہد کی ہے، اس سلسلے میں اس نے بھارت اور پاکستان کے حکمرانوں دانشوروں صحافیوں ادبیوں سے کئی مرتبہ ملاقاتیں کر کے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ کشمیری قوم کی آذادی نہ صرف کشمیری قوم کے لیے ہے بلکہ بھارت اور پاکستان کے کروڑوں انسانوں کی غربت جہالت افلاس اور دہشت گردی سے آزادی ہو گی ایک خود مختار کشمیر بھارت پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا امن کا اور تجارت کا پل بن سکتا ہےلیکن اس وقت مودی حکومت جو ایک انہتا پسند فاشسٹ حکومت ھےاس سے نہ صرف کشمیر قوم کو اور یاسین ملک کی زند گی کو خطرہ ھے بلکہ اس کے توسیع پسندانہ اور متعصبانہ عزایم بھارت کی اپنی عوام اور پورے خطے کےلیے خطرہ ناک ھیں یاسین ملک کی زندگی کشمیری قوم کی آذادی اور خطے امن کے لیے انہتائی اہمیت کی حامل ھے ایمنسٹی انٹرنیشنل یاسین ملک کی رہائی اور انکے علاج کے لیے اپنا کردار ادا کرے کشمیر قوم مقبول بٹ شہید کے فلسفہ آذادی اور یاسین ملک کی قیادت میں سیاسی سفارتی محاذ پر اپنی قومی آذادی غیر طبقاتی سماج کے قیام اور برصغیر کے امن کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں