آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر تقریب

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ میں پاکستان کی 75ویں ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ججز صاحبان عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس سردار محمد حبیب ضیاء، جسٹس میاں محمد عارف، جسٹس سردار لیاقت حسین، جسٹس سید شاہد بہار، ججز صاحبان ماتحت عدالت ہاء، وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیربار کونسل سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ طارق بشیر ایڈووکیٹ، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ،ممبران بار کونسل کے علاوہ سینئر وکلاء نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ بعد ازاں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے اختتام پر پاکستان کے استحکام، ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امن، اداروں کی مضبوطی، تحریک آزادی کی کامیابی، تحریک آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے شہداء اور اتفاق و اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں