آزاد کشمیر میں تین ہزار ڈاکٹرز کی اسامیاں خالی ہیں،اسمبلی اجلاس میں انکشاف

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ممبر اسمبلی میاں عبدالوحید کے ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نثار انصر ابدالی نے کہا کہ نیلم ویلی LA-26-25کے بنیادی ہیلتھ سینٹرز اشکوٹ، لیسوا ہ، جاگرا ں، کٹن، نیلم، کیرن، چانگن، سرگن، بکنواں، سرگن، کیل دومیل، جانوئی، ہلمت، لوات بور میں میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں تخلیق شدہ نہ ہیں۔ سیکرٹریٹ صحت عامہ کے تحت ان مراکز صحت کے لیے میڈیکل آفیسرز و ضروری پیرا میڈیکس کی آسامیوں کی تخلیق کے لئے معاملہ محکمہ مالیات کو ارسال شدہ ہے جو کہ محکمہ مالیات میں زیر کار ہے۔ آسامیوں کی تخلیق کے بعد تحت ضابطہ تقرری /تعیناتی کے لئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسوقت محکمہ صحت میں 70فیصد نان ٹیکنیکل جبکہ 30فیصدٹیکنیکل آسامیاں ہیں۔ ہمیں اسوقت تین ہزار مزید ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔دور دراز علاقوں میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیحی ہے۔ ممبر اسمبلی محترمہ نبیلہ ایوب خان کے ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موبائل کمپنیز کو لائسنس کا اجراء پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، حکومت پاکستان، ٹیلی کمیونیکیشن آرگنائزیشن ایکٹ 1996کے تحت کرتی ہے۔ موبائل کمپنیز کے ٹاور پر تعینات ملازمین کی تنخواہ وغیرہ موبائل کمپنیز از خود تعین کرتی ہیں۔ زیر بحث معاملہ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ حکومت آزادکشمیر کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ یہ درست ہے کہ سیکرٹریٹ صنعت، لیبر، معدنی وسائل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں اس وقت غیر ہنر مند افراد کی کم سے کم تنخواہ بیس ہزار روپے مقرر ہے لیکن اس نوٹیفکیشن کا اطلاق موبائل کمپنیز کے ملازمین پر نہیں ہوتا۔ تاہم اس بارہ مزید وضاحت محکمہ صنعت، لیبر و معدنی وسائل ہی کر سکتا ہے۔ آزاد کشمیر میں اس وقت دستیاب معلومات کے مطابق پانچ موبائل کمپنیاں کام کر رہی ہیں یہ کمپنیاں حکومت آزادکشمیر کے دائرہ کار میں نہیں آتی ہیں۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ آزادکشمیر روڈز کمیونیکیشن سے متعلق امور یکسو کرتا ہے۔ ہم نے وفاقی حکومت کو واجب الادارقم کی فراہمی کے لیے مراسلہ تحریر کر دیاہے۔ٹیکسز کی رقم ہم نے وضع کر لی ہے جبکہ انکم کی رقم ابھی بقایا ہے۔ موبائل کمپینز کے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالہ سے سیکرٹری لیبر وصنعت کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ رپورٹ پیش کریں اس معاملہ کو یکسو کریں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں