آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے حکومت کو بجلی کے بلات میں درج ٹیکسز لینے سے روک دیا

مظفرآباد (دھرتی نیوز)آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کے بلات میں لگائے گئے ٹیکسز کے خلاف رٹ سماعث کیلئے منظور کرلی ،جبکہ عدالت نے محکمہ برقیات کو صارفین سے کیس کی مکمل سماعت تک ٹیکسز وصول کرنے سے روک لیا اور صارفین بل درست کراکے جمع کرا نے کی ہدایت کی، تفصیلات کے مطابق عدالت العالیہ کے جسٹس سید شاہد بہار نے ڈسٹرکٹ بار میرپور کے صدر امتیاز حسین راجہ اور چیمبر آف کامرس کے صدر فیصل منظور کی جانب سے دائر رٹ کو سماعث کیلئے منظور کرتے ہوئے محکمہ برقیات کو ہدایت جاری کی ھے کہ محکمہ کے صارفین کے بلات سے ای ٹیکس فنانسنگ ٹیکس فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ ٹیکس کیس کی مکمل سماعت تک وصول نہ کئے جائیں اور صارفین کے جاری شدہ بلات سے ٹیکسز مزکورہ نکال کر بل درست کئے جائیں تاکہ صارفین بل جمع کرا سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں