البرٹا۔۔۔کشمیری نژاد عرفان صابر صوبائی نشست پر تیسری بار کامیاب

گیلری(دھرتی نیوز) البرٹا 2023 کے صوبائی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔کل 87 نشستوں میں سے 26 گیلری میں ہیں۔دو سیاسی جماعتوں نے ان انتخابات میں حصہ لیا۔جن میں یو سی پی اور این ڈی پی نے مقابلہ کیا۔راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے عرفان صابر تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔عرفان صابر راولاکوٹ کے قریبی گاؤں جہڑی مجاہد آباد میں 19 دسمبر 1977 کو پیدا ہوئے۔ کینیڈا میں ہی اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہاں پر ہی وکالت شروع کی اور سیاست کا شعبہ اپنایا۔ 2015 اور 2019 کے البرٹا کے عام انتخابات میں کیلگری-بھلر-میک کال کے انتخابی ضلع کی نمائندگی کے لیے البرٹا کی قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ البرٹا نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن ہیں۔ 29ویں البرٹا لیجسلیچر میں ان کی پارٹی نے اکثریتی حکومت بنائی اور وہ 2015 اور 2019 کے درمیان کمیونٹی اور سماجی خدمات کے وزیر کی حیثیت سے البرٹا کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن رہے۔ 2019 میں شروع ہونے والی 30ویں البرٹا لیجسلیچر میں، ان کی پارٹی نے یونائیٹڈ کنزرویٹو پارٹی کی اکثریتی حکومت کی باضابطہ اپوزیشن تشکیل دی۔اور اب 2023 کے انتخابات میں وہ ایک دفعہ پھر سرخرو ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں