امن کمیٹیاں کسسی سیکورٹی فورسز کا نعم البدل نہیں ہوں گی، الیکشن کمیشن ک

مظفرآباد( پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امن کمیٹیاں قطعاً کسی سیکورٹی فورسز کا نعم البدل نہیں بلکہ یہ کمیٹیاں صرف اور صرف مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کے لیے بنائی جارہی ہیں اور سیکورٹی فورسز انتخابات کے دوران اپنی ڈیوٹی پر مامور/ موجود رہیں گی ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بعض لوگوں میں غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے کہ امن و رابطہ کمیٹیاں سیکورٹی فورسز کا نعم البدل ہیں جبکہ کمیٹیوں کا مقصد قطعا ًسیکورٹی فورسز کے متبادل کے طور پر استعمال کرنا نہیں ہے بلکہ ان کمیٹیوں کے قیام کا مقصد خالصتا ً انتخابات کے دوران امن و امان کی فضاو بہتر بنانا ہے تاکہ پولنگ کے بعد بھی کسی بھی قسم کی صورتحال سے آسانی سے نمٹا جاسکے اور کم سے کشیدگی ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں