انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کا دورہ راولاکوٹ،اہم اجلاس کی صدارت کی

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں 03 دسمبر کو پونچھ ڈویژن کے اضلاع راولاکوٹ ، باغ ، سدھنوتی اور حویلی میں ہونے والے انتخابات کے حوالہ سے پونچھ کے ڈویژنل ہیڈکواٹر کا دورہ کیا، دورہ کے دوران دھیرکوٹ،بنگوئیں‌اور ارجہ میں‌عام شہریوں سے ملاقات کی.بعد ازاں ان انتخابات کو پرامن رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے سلسلہ میں راولاکوٹ ہیڈ کواٹر میں پولیس اور انتظامیہ کے مشترکہ اہم اجلاس کی سربراہی کی.اس دوران ڈی آئی جی پولیس پونچھ ڈویژن راشد نعیم نے آئی جی پولیس کو بریفنگ دی.انسپکٹر جنرل پولیس نے پولنگ والے دن امن و امان قائم کرنے کے لیے ضروری احکامات جاری کیے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں