ایشیا کپ،سری لنکا نے 6وکٹوں کے نقصان پر 170 اسکور کیا

دبئی (دھرتی نیوز)ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 170 اسکور کیا ہے.،قبل ازیں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کا فائنل میں پہنچنے کا سفر دلچسپ رہا جہاں دونوں ہی ٹیموں کو ایونٹ کے پہلے ہی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے مرحلے میں بھارت سے شکست کے بعد ہانگ کانگ کو ہرایا اور ایونٹ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں