ایڈہاک ملازمین کا غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا منگل سے مظفرآباد میں شروع

مظفرآباد (دھرتی نیوز)احتجاج کی تیاریاں مکمل،ایڈہاک ملازمین آج دارلحکومت میں دھرنا دیں گے،ایڈہاک ملازمین کا 19 جولائی کے احتجاج کے حوالے سے اہم اجلاس، ڈویژن مظفر آباد کے ایڈہاک ملازمین کے نمائندگان نے شرکت کی اور انتظامات کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہر کمیٹی کو اسکی ذمہ داری سونپی گئی، ان کمیٹیوں میں فنانس کے حوالے سے کمیٹی مالی امور اور مذاکراتی کمیٹی مذاکرات کے امور سر انجام دے گی اس کے علاوہ دیگر انتظامات کی انجام دہی کے لیے بھی کمیٹی بنا?ی گئی ہے، جو دوران احتجاج تمام امور سر انجام دے گی احتجاج میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی تنظمیوں کے نمائندگان بھی اظہار یکجہتی کریں گے، طلباء تنظیموں اور وکلاء برادری نے بھی ایڈہاک ملازمین کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیاہے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والے احتجاجی دھرنا میں ریاست بھر سے ایڈہاک ملازمین اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ شریک ہونگے اجلاس میں مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک ملازمین کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ حکومت کی روزگار کش پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کریں گے، ریاست کی ایک حکومت نے مستقل ملازمت کا حق دیا دوسری نے آتے ہی وہ حق چھین لیا ان میں ملازمین کا کیا قصور جو ریاستی اداروں میں کئی دہائیوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہیں مستقل سے دوبارہ ایڈہاک سٹیٹس پر منتقل کر دیا گیا سابقہ حکومت نے پانچ سال غور وفکر کے بعد ایکٹ سے ملازمین کو مستقلی کا حق دیا تھا موجودہ حکومت کی روزگار کش پالیسی نے ایڈہاک ملازمین سے وہ حق چھین لیا اب ہم جملہ ایڈہاک ملازمین اپنا حق لیے بغیر ہمارے گھر ہم پر حرام اس لیئے تمام ایڈہاک ملازمین ا پنے اہل و عیال کو لے کر آج مظفر آباد پہنچ جائیں گے پلندری سے نمائندہ کے مطابق ایڈھاک ملازمین نے یوم الحاق پاکستان 19 جولائی سے دارالحکومت میں غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا،دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ،ایڈہاک ملازمین نے اپنے حق کے لیے فیصلہ کْن راؤنڈ کھیلنے کا عزم کر لیا،حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں اور وعدوں کے باوجود مستقل نہ کئے جانے سے ایڈہاک ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، ایڈھاک ملازمین کی کور کمیٹی نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پرغیر معینہ مدت کے لیے احتجاج کا کال دیدی ہے، نئی حکومت بنی ایڈہاک ملازمین کی اکثریت کو تنخوا?یں تک نہیں ملیں جملہ سیاسی, سماجی اور مذہبی جماعتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کے وہ ہمارے ساتھ نکلیں تاکہ ایڈہاک ملازمین کو ظلم اور ناانصافی سے نجات مل سکے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ممبر کور کمیٹی ڈاکٹر سردار انوار خان، سردار وقاص افضل،رفاقت طاہر،محمد خلیل،نعیم قریشی،محمد احمد،محمد آصف،محسن ظفر و دیگر نے پر ہجوم اجلاس میں کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں