ایک عہدے پر دو ”سیکرٹریز“،دفاتر کو تالے لگ گے

اسلام اباد(دھرتی نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں تعینات کیے جانے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری مظفر خان نے حکومت آزاد کشمیر کے انکار کے باوجود کشمیر ہاوس اسلام آباد میں اپنی جائے تعیناتی کا چارج لے لیا تا ہم بعد میں پرنسپل سیکرٹری کی ہدایت پر اس کمرے کو تالے لگا دئیے گے جہاں چارج لینے کے بعد وہ تشریف فرما رہے۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ سٹاف و گاڑی طلبی پر ریاستی سخت ردعمل ظاہر کیا گیااور کشمیر ہاوس اے سی ایس، ڈی کے ملازمین کو فوری طور پر مظفرآباد حاضر ہونے کا حکم دے دیا گیااور نئے ACS,D سے کسی بھی تعاون نہ کرنے اور آرڈر قبول سے صاف انکار کر دیا۔واضح رہے کہ حکومت نے وفاق کی طرف سے گریڈانیس کے آفیسر کو اس آسامی پر تعینات کیے جانے پر سخت احتجاج کیا تھا اور ای سی ایس جنرل کو اس آسامی کا اضافی چارج بھی دے دیا تھا لیکن اس کے باوجود وفاق کی جانب سے بھیجے گے آفیسر نے زبردستی چارج لینے کی کوشش کی جس کے بعد ایک نئی جنگ شروع ہونے کا امکان ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں