بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے 787 نشستوں میں سے 708 کے نتائج کا اعلان کردیا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نےبلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات کی مجموعی 787نشستوں میں سے 708 کے نتائج جاری کر دئیے گئے۔نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر229نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے۔آزاد امیدوار 199 نشستوں کے ساتھ دوسرے ،مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ،پاکستان پیپلز پارٹی 104نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی 28نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی ۔جمعیت علمائے اسلام 4,آل اس طرح جموں و کشمیر مسلم کانفرنس 4, تحریک لبیک پاکستان 7اور جماعت اسلامی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں