بلدیاتی انتخابات نومبر کے دوسرے ہفتے میں‌کروانے کا فیصلہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیرصداررت اعلیٰ سطی اجلاس میں وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات تیس نومبر سے قبل کرانے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں وزیر اعظم آزادکشمیرکو چیف سیکرٹری نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے بتایا کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے لیے نومبر کے دوسرے ہفتے میں شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ اجلاس میں الیکشن کی لاجسٹک ضروریات ، درکار مالی وسائل اور سیکورٹی سٹاف کے حوالہ سے تفصیلی غوروغوص کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ان امور پر ضروری مشاورت کے بعد حکومت آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن کو حتمی شیڈول کے لیے تاریخ فکس کریگی۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہم الیکشن کے انعقاد کو تیس نومبر سے قبل یقینی بنائینگے۔اجلاس میں وزراء حکومت خواجہ فاروق احمد۔دیوان علی چغتائی۔مشیر حکومت اکبر ابراہیم۔چیف سیکرٹری عثمان چاچڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احسان خالد کیانی، سپیشل سیکرٹری داخلہ عبد الحمید مغل،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر عرفان مسعود کشفی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ ذوالقرنین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں