بلدیاتی انتخابات کا اآخری مرحلہ،حلف برداری کی تقریب مکمل

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) ضلع پونچھ میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہو گیا. ضلع بھر کے منتخب چیئرمین و میئر سمیت دیگر سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب چوہدری منیر نے حلف لیا.نو منتخب عہدیداران ضلع کونسل پونچھ میں چیئرمین ضلع سردارجاوید شریف،وائس چیئرمین امتیاز حسین،میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ عبدالنیم خان،ڈپٹی میئر محمد نثارقاضی شامل تھے. حلف برادری کی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس روالاکوٹ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی۔جس کاانتظام میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ نے کیا تھا .تقریب میں ڈپٹی کمشنر پونچھ صابر مغل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ (ر) میجر ناصررفیق،اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ عثمان صارم،ضلعی آفیسران مختلف محکمہ جات کے آفسیران، سیاسی جماعتوں کے رہنما،کارکنان،نو منتخب ممبران ضلع کونسل،میونسپل کمیٹی،ٹاؤن کمیٹیز،یونین کونسلز اور صحافیوں سمیت عوام نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چیف آفیسر ضلع کونسل پونچھ نے سرانجام دئیے.اس موقع پر کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی. حلف سے قبل پاکستان اور آزادکشمیر کا قومی ترانہ پڑھا گیا آخر میں ملک پاکستان کی سا لمیت بقاء اورآزادی کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں