بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن میں پولنگ کا عمل شروع

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) آزاد کشمیر میں اکتیس سال بعد بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کےچاروں اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ان انتخابات میں پونچھ ڈویژن میں دس لاکھ کے قریب ووٹر حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ ڈویژن بھر میں 406 پولنگ سٹیشن انتہائی احساس قرار دئیے گے ہیں۔ سیکورٹی اہلکار اور پولنگ عملہ جائے ڈیوٹی پر موجود ہے۔بالائی علاقوں میں سردی کی وجہ سے ووٹروں کی تعداد صبح کے وقت کم ہے لیکن شہری علاقوں میں ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پر پہنچنا شروع ہو گے ہیں۔ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں