بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی فراہمی کے لیے رٹ پٹیشن دائر

مظفرآباد(دھرتی نیوز)نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی فراہمی،معاملہ عدالت تک پہنچ گیا،نومنتخب بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے سینئر قانون دان بیرسٹر ہمایوں زمان نے عدالت عالیہ میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے لیے باضابطہ رٹ پٹیشن دائر کردی ہے جس کی آج سماعت ہوگی۔رٹ پٹیشن میں بلدیاتی نمائندگان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آزادکشمیر میں 31سال بعد عدالتی احکامات کی بنیا دپر بلدیاتی انتخاب کا انعقاد جنوری 2023ء میں مکمل ہوا۔4ماہ گزرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے تاحال نومنتخب بلدیاتی اداروں اور نمائندگان کو نہ تو ترقیاتی فنڈز ملے ہیں اور نہ ہی ان کی دیگر ضروریات پوری کی گئی ہیں،حکومت کا یہ طرز عمل بلدیاتی نظام کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔رٹ پٹیشن میں تمام ممبران اسمبلی کو فریق بنایا گیاہے،آج اس رٹ پٹیشن کی عدالت عالیہ میں باضابطہ سماعت ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں