بنک آف آزادکشمیر کے شئیرزفروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر وصدر تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیئے فیصلہ کن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ بنک آف آزادکشمیر کو شیڈول کرانے سمیت اسکے 49 فیصد شئیر کاروباری کمیونٹی کو دیں گے، آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے سکل یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ آزاد کشمیر کے اندر ایس ای سی پی اور نپراء کی طرز پر ادارے قائم کیے جائیں گے۔ محکمہ برقیات کو مالیاتی اور انتظامی خودمختاری دیتے ہوئے پاور سپلائی کمپنی ڈیسکو کی طرز پر تبدیل کر رہے ہیں جس سے تقریبا 7 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ ٹیکس کے نظام میں بہتری کے بعد ٹیکس پئیر کی تعداد ایک لاکھ تک لے جائیں گے اور آزادکشمیر میں سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دیں گے جن سرمایہ کاروں کا مطالبہ ہوا کہ ان سے ٹیکس نہ لیا جائے تو ان کو سرمایہ کاری کرنے پر اپنی جیب سے ان کا ٹیکس ادا کروں گا۔ وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض احمد، وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی، وزیر جنگلات اکمل سرگالہ، رکن اسمبلی و معاون خصوصی آئی ٹی محمد اقبال، معاون خصوصی ترقیاتی امور سردار امتیاز شاہین، سیاسی امور کے مشیر سردار افتخاررشید، معاون خصوصی یوتھ راجہ سبیل ریاض کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ٹیکس فائلر کی تعداد 5 ہزار سے بڑھا کر 38 ہزار تک کر دی ہے جبکہ سسٹم میں زیر کار فائلرز کی تعداد 58 ہزار تک پہنچ چکی ہے، ٹیکس فائلر کی تعداد 1 لاکھ تک لیجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں آزاد جموں کشمیر بنک نے ٹیکسیشن اور تنخواہواں کے علاوہ 95کروڑ کا منافع کمایاہے۔جس کے بعد ہم بنک کے 49فیصد شیئرز پبلک کو دینے جا رہے ہیں اور اگلے مرحلے میں وفاقی وزارت خزانہ کیساتھ ملکر بنک شیڈول بھی کر دیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے اندر ایس ای سی پی اور نپراء کے اپنے ادارے قائم کیئے جائیں گے جبکہ محکمہ بر قیات کو ڈیسکو کی طرز کا اپنا ادارہ بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے جس سے سالانہ 7 ارب کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی ریاست ہے ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ترقی کے بغیر دنیا کی کوئی معیشت پنپ نہیں سکتی مستقبل میں آزاد کشمیر کے اندر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا بہترین ماڈل لائیں گے۔ آزاد کشمیر کے اندر سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کو پر کشش مراعات فراہم کی جائیں گی۔ ہماری حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس تین سے چار فیصد تک لے کر آئی ہے۔آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو زمین، بلڈنگ سمیت دیگر حوالے سے بھر پور معاونت کریں گے،ٹیکس کی مکمل چھوٹ کے خواہشمند سرمایہ کاروں کو ٹیکس کی رقم میں اپنی جیب سے ادا کروں گا لیکن انہیں سالانہ 15 فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ کرنا ہو گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر بنک کو شیڈیول بنک بنائیں گے۔اسے وسیع سکوپ دینے کے لیئے ایکویٹی پارٹنرز لیں گے،ملک بھر سے مایہ ناز کاروباری شخصیات یہ شیئرز حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو چلانے کیلیے بڑ ے پیمانے پر ریفارمز کی ضرورت تھی اور ان ریفارمز پر ہماری وزارتیں اور سیکرٹریٹ تیزی سے کام مکمل کر رہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں