بیرون ملک آباد کشمیری بھارتی بربریت کو بے نقاب کریں،صدر آزادکشمیر

اسلام آباد(دھرتی نیوز)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک آباد کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، مسئلہ کشمیر ایک اہم اور نازک موڑ میں داخل ہو چکا ہے ہماری یہ دوہری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم پوری شدو مد سے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لے بھرپور انداز میں آواز اٹھانے کے لیے کمر بستہ ہو جائیں۔ بھارت کی طرف سے 5اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد سے لے کر اب تک وہ ایسے اقدامات اٹھا رہا ہے جس سے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کر سکے۔ لہذا ہمیں انٹرنیشنل کمیونٹی پر زور دینا چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کروانے کے لیے فوری طوپر اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اسلام آباد میں صدارتی مشیر برائے امریکہ، برطانیہ، یورپ چوہدری شعبان سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ایک تفصیلی ملاقات کے دوران کیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اور سیز کشمیریوں کا مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز پر اجاگر کرنے میں ہمیشہ ایک اہم کردار رہا ہے، لہذا بیرون ملک آباد کشمیری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو عالمی برداری کے سامنے بے نقاب کریں کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں شروع کر رکھی ہیں جس میں مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرامی تبدیل کرنے کے لیے 42 لاکھ غیر ریاستی ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل اور اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیاں تبدیل کی جا رہی ہیں تاکہ ہندو وزیراعلیٰ کو لانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔ اسی طرح بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا دی ہے۔ لہذا بیرون ملک آباد کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کو رکوانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں