بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے ڈیپازٹس22ارب روپے سے تجاوز کر گے

مظفر آباد( دھرتی نیوز)بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے ڈیپازٹس تقریبا 22ارب روپے تک پہنچ گئے جو کہ ادارے کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ ہیں۔گزشتہ روز ہیڈ آفس پر منعقد ہونے والے ایک بزنس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب خاور سعید نے کہا کہ سال 2019میں کل ڈیپازٹس 11ارب روپے تھے جو 2020میں بڑھ کر 13.700ارب روپے، 2021 میں مزید بڑھ کر 17.270ارب روپے اور اب.7 21ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔بینک نے منافع،اثاثہ جات اور ترسیلات زرسمیت دیگرکاروباری اہداف بھی حاصل کر لئے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے واحد مالیاتی ادارے نے آزاد حکومت،بورڈ آف ڈائریکٹرز بالخصوص چیئر مین جناب عبدالماجد خان جو کہ ریاستی وزیر خزانہ، امداد باہمی اور ان لینڈ ریونیو و بھی ہیں، کی رہنمائی،منیجمنٹ اور عملے کی شبانہ وروز مخلصانہ محنت و لگن، بینک کے ٹیم ورک، صارفین کے تعاون سے بزنس اہداف حاصل کئے۔ ڈیپازٹس میں اضافہ بینک پرصارفین کے بھرپوراعتماد کا اظہار ہے۔بینک سال 2022 کے بزنس اہداف کو بھی حاصل کرنے کے لئے پیش قدمی کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں