بیورو کریسی میں پھر اکھاڑ بچھاڑ،فہیم عباسی دوبارہ نئی ”نوکری“ لینے میں کامیاب

مظفراباد (دھرتی نیوز)حکومت آزاد کشمیر نے بیورو کریسی میں مزید تبادلہ جات کیے ہیں۔محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ بیس کے آفیسر وحید الحسن شاہد کو جو محکمہ سروسز کے ساتھ منسلک تھے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا۔سہیل اعظم سپیشل سیکٹری ہیلتھ کو تبدیل کر کے ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریوینیو جبکہ عبدلستا ر خان جو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تھے کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ سہیل اعظم کی جگہ بھیج دیا گیا۔قبل ازیں ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت فہیم احمد خان (ر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کو چیئرمین انکوائری اینڈ اینٹی کرپشن تعینات کیا گیا جبکہ قل ازیں اس عہدے پر تعینات آفیسر وحید الحسن شاہد کو او ایس ڈی کر کے اگے روز ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کیا گیا۔اس طرح جاوید الحسن جاوید سیکرٹری پی ایس سی کو او ایس ڈی کر کے ان کی جگہ چوہدری گفتار حسین جو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریوینیو کی پوسٹ پر تھے کو سیکرٹری پی ایس سی تعینات کیا گیا۔واضع رہے کہ سیکرٹری پی ایس سی کو ہائی کورٹ کے حکم پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ان پر پی ایس سی کے پرچہ جات میں ردوبدل کا الزام تھا۔ادھر فہیم احمد خان (ر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنہیں چیئرمین انکوائری اینڈ اینٹی کرپشن تعینات کیا گیا ہے کی تقرری پر بھی حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔گذشتہ چند ماہ میں ان کی یہ تیسری تقرری ہے۔پہلے دو مرتبہ ان کی تقرری کے احکامات وزیر اعظم کو واپس لینے پڑے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں