تحریک تحفظ جموں و کشمیر کے سربراہ غازی شہزاد 3 ایم پی او کے تحت گرفتار

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز)پولیس نے ایک عسکری تنظیم تحریک تحفظ جموں و کشمیر کے سربراہ غازی شہزاد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے مظفراباد منتقل کر دیا.غازی شہزاد گڑالہ پلندری کے رہائشی ہیں .وہ کچھ عرصہ پاک آرمی میں سروس کر چکے ہیں .بعد ازاں ایک اور عسکری تنظیم میں شامل ہوئے اور مختلف کارروائیوں میں حصہ لیا.کچھ عرصہ جیل میں رہا اور گذشتہ عام انتخابات میں یہ یونائٹڈ موومنٹ کے ٹکٹ سے پلندری شہر کے حلقے سے الیکشن لڑا تھا.دو ہفتے پہلے غازی شہزاد نے پلندری میں ایک پریس کانفرنس کر کے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی تنظیم پلندری میں ایک تربیتی کیمپ بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے جس کا مقصد آزادی کشمیر کے لیے تحریک چلانا ،نوجوانوں کر تربیت دینا غیر ریاستی جماعتوں کی سرگرمیاں محدود کرنا اور جن لوگوں نے لوٹ مار کی ان کا محاسبہ کرنا شامل ہے.جمعہ کو غازی شہزاد کو ہجیرہ کے قریب سے حراست میں لے کر پہلے راولاکوٹ اور بعد ازاں مظفراباد منقل کیا گیا.ایس ایس پی راولاکوٹ وحید گیلانی کے مطابق پلندری پولیس کی درخواست پر غازی شہزاد کو گرفتار کیا گیا،انہیں 03 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے.پولیس احکام نے مزید تفصیل نہیں بتائی.غازی شہزاد کے ساتھیوں نے ایک آڈیوپیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 03 ساتھی گرفتار ہوئے ہیں.آڈیوپیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ گرفتاری کے وقت کارکنوں نے مزاحمت بھی کی .

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں