تراڑکھل۔۔۔”کورٹ” کی جانب سے اسکول کی عمارت کا عطیہ

تراڑکھل (دھرتی نیوز )کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے زیر اہتمام آزادکشمیر کے پونچھ ڈویژن کےعلاقے تراڑکھل میں ایک اور سکول کی تعمیر مکمل کر لی گئی، گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹیرہ تراڑکھل کی نئی عمارت تکمیل کے بعد محکمہ تعلیم کے حوالے کر دی گئی۔اس سے قبل اس علاقے میں سکول کی کوئی عمارت موجود نہیں تھی اور کئی سالوں سے سینکڑوں بچوں کو ایک شیڈ میں پڑھایا جاتا تھا۔ چئیرمین کورٹ چودھری محمد اختر نے شیڈ کی خستہ حالی کے پیش نظر یہاں سکول کی عمارت تعمیر کرنے کا کام شروع کیا-
اس سکول کی تعمیر کے لیے آئرلینڈ سے مرحوم اکبر باری کے خاندان نے مالی معاونت کی-
سکول کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین کورٹ چودھری محمد اختر نے کہا کہ میں خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ان احباب کا جنھوں نے اس سکول کی عمارت کی تعمیر کو ممکن بنایا-عوام علاقہ کی جانب سے سکول کی عمارت تعمیر کے لیے معاونت کرنے والے ڈونرز اور کورٹ کے منتظمین کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں-اس سے قبل چیئرمین کورٹ جب کوٹیرہ پہنچےتو عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں