توہین عدالت کیس، پولیس اہلکار کی ہائی کورٹ میں اپیل

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج /فیملی جج راولاکوٹ کی عدالت کی جانب سے انچارج چوکی آفیسر بنجونسہ اتفاق فیضی کو 6ماہ قید محض، 3ہزار روپے جرمانے کی سزا کی معطلی کے لیے ہائی کورٹ راولاکوٹ بنچ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس پر سماعت آج ہو گی۔ماتحت عدالت نے نازیہ اشرف بنام سلیم جان کیس میں روبکار قائم کرتے ہوئے چوکی آفیسر بنجونسہ کوتوہین عدالت میں سزا سنائی تھی۔ سزاتعزیرات پاکستان و آزاد کشمیر کی دفعہ174اورفیملی کورٹ ایکٹ 1993کی دفعہ16 ذیلی دفعات CB کے تحت سنائی گئی۔سزا یافتہ پولیس اہلکار کو ابھی جیل منتقل نہیں کیا گیا کیونکہ جیل منتقلی سے پہلے کرونا ٹیسٹ لازمی ہے۔قبل ازیں پولیس اہلکاران نے سزا کے خلاف منگل کو کچھ دیر کے لیے احتجاجاًکام نہیں کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں