تھوراڑ، ایم ایل اے کے بیٹے کی ایماء پرایس ڈی ایم آفس منتقلی کا فیصلہ واپس

تھوراڑ(دھرتی نیوز) تھوراڑ میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت پرائیویٹ عمارت میں منقتل کرنے کا فیصلہ حلقہ ایم ایل اے کے بیٹے کی ایماء پر واپس لے لیا گیا۔ایس ڈی ایم کی عدالت محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ایک کنٹینر میں چل رہی ہے جسے ایک پرائیویٹ عمارت میں احکام بالا کی حمایت سے منتقل کیا گیا لیکن حلقہ ایم ایل اے کے بیٹے نے مقامی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مطالبہ پر متعلقہ احکام پر زور دیا کہ وہ اسے واپس اسی جگہ منتقل کریں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی ایک مقامی کاروباری شخصیت نے چند سال پہلے اس دفتر کے لیے چند کرسیاں دی تھیں انہیں جب دوسری جگہ منتقل کیا گیا تو انہیں نے مقامی تھانے میں ایک درخواست دی کہ ایس ڈی ایم تھوراڑ ان کا سامان چوری کر کے لے گے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں