تیتری نوٹ دھرنے کو مانیٹر کیا جائے ،جے کے ایک ایف کا اقوام متحدہ کو مراسلہ

واشنگٹن امریکہ:( دھرتی نیوز)
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سفارتی بیورو کے سربراہ راجہ مظفر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے ایک خط میں ان کی توجہ 22 جولائی کو پونچھ سیکٹر میں سیز فائر لاین پر واقع تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر ہونے والے پر امن مارچ اور دھرنے کے پروگرام کے بارے دلائی ہے۔ خط کا متن میڈیا کے لئیے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق خط میں لکھا گیاہے کہ؛ “ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی کی 76 سالہ تاریخ کشمیر کے لوگوں کے لیے وبال جان بنی ہوئ ہے۔ جموں کشمیر کی مسلسل تقسیم ایک انسانی مسلہ ہے ، ہماری قوم اور خاندانوں کو تقسیم کرنے والے اس دائمی انسانی المیے کو ختم کرنے کے لیے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں سیز فائر لائن کے تیتری نوٹ پونچھ سیکٹر پر پرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راجہ مظفر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کشمیری عوام کے اس پرامن احتجاج کا مقصد بھارت، پاکستان اور چین کے درمیان جموں کشمیر کو تقسیم کرنے کے کسی خفیہ سازش کی طرف بین الاقوامی برادری کی توجہ دلانا ہے۔ سیکرٹری جنرل کو لکھا گیا ھے کہ وہ اس سلسلے میں نیویارک میں اپنے ادارے کی نمائندہ مس آرائکا کھوکھر کو آپ کے دفتر سے رابطہ کرنے ہدایت کرتے ہوے آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ UNMOGIP (اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین) کو ہدایت دیں کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں اور اس کی اطلاع آپ کے دفتر کو دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں