تیل کی قیمتوں میں 35 روپیے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پرہو گا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سے ملک کے مختلف شہروں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق اس مصنوعی قلت کے خاتمے کے لیے اوگرا کی جانب سے اس فوری اضافے کی تجویز دی گئی تھی اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں