حکومت کی دو رکنی کمیٹی کے آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم پونچھ کےساتھ مذاکرات شروع

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ میں آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم پونچھ کے زیر اہتمام بعض عوامی مطالبات کے حق میں دئیے گے دھرنے کے گیارویں روز اتوار کی شام ان مطالبات کے حوالے سے حکومت کی نامزد کردہ دو رکنی کمیٹی سے آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم پونچھ کے نمائندگان کے ساتھ مذاکرات شروع ہو گے ہیں.قبل ازیں حکومت کی طرف سے نامزد کمیٹی مذاکرات کا ایک دور کر چکی ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا ،حکومت نے بعد میں 6 رکنی کمیٹی بنائی تھی جس میں چار وزیر حکومت شامل تھے تاہم آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم پونچھ نے اس کمیٹی میں شامل بعض ممبران پر اعتراضات اٹھائے تھے.اسی دوران پہیہ جام اور شٹر ڈاون کی کال بھی دی گئی جبکہ حکومتی کمیٹی میں شامل ایک وزیر حکومت قتل کے ایک پرانے مقدمہ میں سزا ہونے کے بعد جیل چلے گے ،اب حکومت نے دو رکنی کمیٹی وزراء حکوم سردار میر اکبر خان اور سردار فہیم ربانی کو مذاکرات کے لیے راولاکوٹ بھیجا ہے. سردار فہیم ربانی اس پہلے والی کمیٹی میں بھی شامل تھے جس کے ساتھ مذاکرات ناکم ہو گے تھے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں