خواتین کے لیے کچن گارڈننگ کے حوالہ سے تربیتی سیشن کا انعقاد

مظفرآباد (پی آئی ڈی)محکمہ زراعت آزادکشمیر گڑھی دوپٹہ سرکل کے زیر اہتمام مجہوئی میں خواتین کے لیے کچن گارڈننگ کے حوالہ سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت وقاص عبداللہ نے خواتین کو کچن گارڈننگ کے حوالہ سے تجاویز دی۔ محکمہ زراعت کے افسران نے تربیتی سیشن میں خواتین کی کچن گارڈننگ کے حوالہ سے حوصلہ افزائی کی۔تربیتی سیشن میں شریک خواتین کوگھریلو سبزیوں کی کاشت، پلاٹ کی تیاریوں، سبزیات کی بیماریاں،انکے سدباب اور سبزیوں کو محفوظ بنانے کے حوالہ سے آگاہی دی گئی۔محکمہ زراعت کے افسران کی جانب سے خواتین کو شہروں میں رہتے ہوئے محدود پیمانے پر گھروں میں سبزیاں کاشت اور آسانی سے اپنی گھریلو ضروریات کو پوری کرنے کے ساتھ ساتھ آرگینک خوراک حاصل کر کے بیماریوں سے بچاو کے حوالہ سے تربیت دی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں