راولاکوٹ،دو موٹر سائیکل ٹکرانے سے دو نوجوان جاں بحق،دو شدید زخمی

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) راولاکوٹ کے نواحی علاقہ چک برمنگ میں دو موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ، شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق ہونے والوں میں موذن محمود ولد محمود عمر 19سال ساکن سینٹر دہمنی اور اسدیاسین ولد محمد یاسین ساکن خوشیانی بہک ہمہ ناڑی سنگولہ عمر 17سال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دو سگے بھائی حمزہ نور محمد عمر 18سال اور طیب نور محمد عمر 15سال پسران نور محمد ساکنان دہمنی شامل ہیں ، زخمیوں کو پہلے سی ایم ایچ راولاکوٹ لایا گیا جہاں سے انہیں طبی امداد دینے کے بعد راولپنڈی منتقل کیا گیا ،جاں بحق ہونے والے اسد یاسین جس کا تعلق سنگولہ سے ہے بتایا گیا ہے کہ اس کے والد محمد یاسین کا ایک روز قبل اچانک انتقال ہوا تھا ۔جاں بحق ہونے والے موذن محمود کی نماز جنازہ آج گیارہ بجے گرلز ہائی سکول بیگالہ دہمنی کے قریب ادا کی جائے گی جبکہ سنگولہ کے اسد یاسین کی نماز جنازہ آج ہفتہ کو بعد نماز ظہر ان کے آبائی گاﺅں خوشیانی بہک سنگولہ میں اد ا کی جائے گی ، اطلاع کے مطابق اسد یاسین کے بھائی زاہد یاسین کو جب اپنے بھائی کے انتقال کی خبر سنی تو وہ بے ہوش ہو گئے اور رات گئے تک ان پر غشی کے دورے پڑتے رہے ،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں