راولاکوٹ،ریٹرنگ آفیسرز نے 21 امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کر دئیے

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں کسی ترمیمی نوٹیفکیشن کے جاری نہ ہونے کے باعث پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزد کردہ ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر سے امیدواروں کے نامزدگی فارم جاری کیے جاتے رہے ،راولاکوٹ میں ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر سے میونسپپل کارپوریشن کے ممبرز کے لیے 16 جبکہ ینین کونسلز کے امیدواروں کے لیے 6 فارمز جاری ہوئے ہیں تاہم کسی بھی امیدوار نے فارم واپس جمع نہیں کروایا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات ( لوکل کونسلز ) سال 2022 ء میں حصہ لینے کے خواہشمند جملہ امیدواران سےبذریعہ درخواست نامزدگی فارم متعلقہ ریٹرننگ افسران سے15 اگست تا 22 اگست 2022ء بوقت 4 بجے دستاویزات کے ہمراہ جمع کروا نے کا شیڈول جاری کیا تھا.بعد ازاں حکومت نے اسمبلی میں ایک قرار داد کے ذریعہ بلدیاتی کمشنر کی تقرری اور انتخابات ملتوی کرنے کی قرارا داد پیش کی جس پر اسمبلی کے اندر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی رپورٹ منگل کو اسمبلی میں پیش ہو گی.بظاہر اس قرارداد سے یہ تاثر ملا تھا کہ انتخابات ملتوی ہو گے ہیں لیکن حکومت یا چیف الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے عام شہری بھی ابہام کا شکار ہے.آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی کاغذات نامزدگی وصول کیے جانے کی اطلاعات ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں